کوئی بڑا ذہن ایسا نہیں جس پر
دیوانگی کا کچھ اثر نہ پایا جائے
محبت یہ ہے کہ دو جسموں
میں ایک روح پائی جائے
غیر مساوی کو مساوی بنانے
کی کوشش عدم مساوات کی
بد ترین قسم ہے
امید جاگتی آنکھوں کا خواب ہے
جس کام کی ابتدا اچھی
ہوئی وہ آدھا ہو گیا
زندگی کا بہترین اختتام یوں ہے
جیسے کوئی دعوت سے اٹھے
کہ نہ پیاسا ہو نہ بدمست
حاضر جوابی مہذب گستاخی ہے
رتبہ اعزازات سمیٹنے کا نہیں بلکہ اِن
کے قابل ہو جانے کا نام ہے
سب سے بڑی اچھائیاں وہ ہیں
جن سے دوسروں کو سب سے
زیادہ فائدہ پہنچنے
سچ ننگا گھوم سکتا ہے مگر جھوٹ
کو ہمیشہ کپڑے پہننے پڑتے ہیں